اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جسٹس منصور علی شاہ کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ نہایت محترم جسٹس منصور علی شاہ صاحب نے خط میں ایک خدشے کا اظہار فرمایا ہے، انہیں خدشہ ہے کہ ان کے خط کے مندرجات پر عمل نہ ہوا تو عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ جائے۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ سلیکٹیو سینس آف جسٹس آپ کے مقام کو زیب نہیں دیتا۔
خواجہ آصف نے لکھا کہ محترم جج صاحب اعلی عدلیہ کے ساتھ عرصہ دراز سے وابستہ ہیں، ان کی اس وابستگی کے دوران عدلیہ کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ اس کے عینی گواہ ہیں، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ، اعجاز الاحسن اور مظاہر نقوی عدلیہ کا وقار پامال کرنے والے چند نام ہیں۔بہت سے اور بھی صاحبان عدلیہ کے وقار کو پامال کرنے والے ہیں، محترم شاہ صاحب اس وقت عوام کا اعتماد مجروح ہونے کا آپ کو خیال نہ آیا، یا یہ شکایت کسی ذاتی وجہ سے ہے؟ محترم شاہ صاحب آپ بہت بڑے مقام پہ فائز ہیں، میرے لئے آپ محترم ہیں، محترم شاہ صاحب یہ سلیکٹیو سینس آف جسٹس آپ کے مقام کو زیب نہیں دیتا۔
تازہ ترین
جسٹس منصور کو سلیکٹیو سینس آف جسٹس زیب نہیں دیتا: خواجہ آصف
- by web_desk
- دسمبر 6, 2024
- 0 Comments
- 46 Views
- 3 ہفتے ago
Leave feedback about this