وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ججز کے خطوط کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ہونے والے اجلاس کی روشنی میں کابینہ کی منظوری سے انکوائری کمیشن بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کی مشاورت سے انکوائری کمیشن بنایا گیا، تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا، اب سپریم کورٹ اس معاملے پر از خود ایکشن لے رہی ہے، گزشتہ روز سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت کی۔ ہاں ہم نے اپنا فرض ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ججز کو موصول ہونے والے مشکوک خطوط کی تحقیقات ہوں گی، ججز کو موصول ہونے والے خطوط میں مشکوک پاو¿ڈر کی تحقیقات جاری ہیں، حکومت پوری ذمہ داری سے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے سیاست کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔ سیاست کو دھمکی آمیز خطوط کے قریب نہیں جانے دینا چاہیے۔ حکومت پاکستان دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کرے گی۔ دودھ کا پانی پانی ہو جاتا ہے۔