لاہور:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب تک وہ ریٹائر نہیں ہوئے آپ کی زبان بند تھی جبکہ معاون خصوصی نے کہا ہے کہ غیر آئینی اقدام نہ ماننے پر عمران خان جنرل باجوہ کیخلاف جھوٹے الزامات پر اتر آئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب تک وہ ریٹائر نہیں ہوئے آپ عمران خان ک زبان بند تھی اور ملازمت ختم ہوتے ہی آپ نے الزامات لگانا شروع کردیئے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دن کہتے ہیں بات کرونگا اور دوسرے دن اسے مذاق کہہ دیتے ہیں اب یہ نہیں معلوم بات اور مذاق کب کرتے ہیں،ایسے میں ان سے کون بات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی آدمی روز اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتا ہے،کبھی وہ دورہ روس اور کبھی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کو غلط کہتا ہے۔