کراچی:انٹربورڈ کے دفتر کے اطراف میں ہونے والی غیر سماجی سرگرمیوں اور سٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث چیئرمین انٹربورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام تعلیمی دستاویز اور سرٹیفکیٹس کے حصول کیلئے اب طلبہ کو انٹربورڈ آنے کی ضرورت نہیں بلکہ کسی بھی قریبی سی سی آؤٹ لیٹ جاکر اپنی مارک شیٹ،سرٹیفکیٹس،تصدیق،مائیگریشن سمیت تمام چیزوں کے لئے وہیں سے اپلائی کر کے اپنے دستاویز گھر بیٹھے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔