ثمینہ بیگ نے کے-ٹو کی چوٹی سر کر لی، پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کھیل Roze News
کھیل

ثمینہ بیگ نے کے-ٹو کی چوٹی سر کر لی، پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-ٹو سر کر لی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والیں پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق ثمینہ بیگ نےصبح 7 بج کر 42 منٹ پر کے-ٹو پر قومی پرچم لہرایا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ 7 رکنی قومی مہم جو ٹیم میں ثمینہ بیگ واحد خاتون کوہ پیما تھیں۔

الپائن کلب نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹیم کے باقی مرد ممبران نے بھی کے-ٹو سر کر لیا ہے، جن میں رضوان داد، وقارعلی، حسین سدپارہ، عید محمد، بلبل کریم اور احمد بیگ شامل ہیں۔

Exit mobile version