تہران:ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ تہران پر حملے کا متناسب جواب دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ نائب صدر محمد رضا عارف سے تہران میں حماس اور حزب اللہ کے نمائندوں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ اسرائیل جارح ردعمل کا منتظر رہے، مناسب وقت اور حالات میں تل ابیب کو متناسب جواب دیا جائیگا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عرقچی نے تہران پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوجی مراکز پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ ایران پورا حق رکھتا ہے کہ اس جارحیت کا مناسب جواب دے، یہ حملے غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی نسل کشی سے الگ نہیں کیے جاسکتے۔
دنیا
ایران پر جارحیت کا متناسب جواب دیا جائیگا: ایران
- by web_desk
- اکتوبر 27, 2024
- 0 Comments
- 68 Views
- 4 ہفتے ago
Leave feedback about this