توشہ خانہ 2 کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

توشہ خانہ 2 کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

عمرا ن خان کیلئے آخری سانس تک کھڑی ہوں ، رہائی تک مارچ ختم نہیں کریں گے: بشری بی بی کااعلان

عمرا ن خان کیلئے آخری سانس تک کھڑی ہوں ، رہائی تک مارچ ختم نہیں کریں گے: بشری بی بی کااعلان

اسلام آباد: عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر ٹرائل کورٹ کی جانب سے جلد فیصلہ سنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ 2 کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر جلد فیصلہ کرنے کی ٹرائل کورٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر، تفتیشی افسر اور ایف آئی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کی ہدایات کے مطابق حکم دیا جائے گا، آپ کی درخواست پر کچھ دیر بعد حکم دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 6 ستمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیا توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی تھی۔
13 جولائی کو نیب نے عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوراً بعد توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔ رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

Exit mobile version