اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست آج آخر ی مرتبہ منظور کرلی ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاہور نے کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت شکایت کنند ہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللہ نیاز ی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے وکیل نیاز اللہ نیازی نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جج ہمایوں دلاہور نے استفسار کیا کہ ملزم کدھر ہے ، وکیل نیازی اللہ نیازی نے جواب دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پہلے حاضر ی سے استثنیٰ کی درخواست دینگے
Leave feedback about this