تازہ ترین

توشہ خانہ ٹو کیس: بشری بی بی کی عدم حاضری پر عدالت برہم

توشہ خانہ ٹو کیس: بشری بی بی کی عدم حاضری پر عدالت برہم

راولپنڈی :اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، بشری بی بی اور ان کے وکیل آج عدالت پیش نہ ہو ئے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت کے چوتھے گواہ کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کر لی گئی، جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کی، سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ۔
عدالت نے بشری بی بی کے وکلا کی جانب سے آئندہ سماعت پرگواہ پر جرح مکمل نہ کرنے پر تادیبی کارروائی کی ہدایت کر دی جبکہ آ ئندہ سماعت پر مجموعی طور پر مزید پانچ گواہان کو طلب کر لیا گیا، عدالت نے محمد شفقت،قیصر،عمر صدیق،محسن اور فہیم کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ،بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image