توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی مقدمے کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقرر کر دی گئی، جسٹس عامر فاروق کل بروز پیر عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی مقدمے کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق بروز پیر عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے، سابق وزیر اعظم کی نااہلی کا فیصلہ معطل کیا جائے گا یا نہیں، فیصلہ پیر کے روز ہو گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ سال کے لیے نااہل قرار دینے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کر رکھا ہے، عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کر دیے ہیں، عمران خان نے درخواست میں الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
Leave feedback about this