تنخواہیں ، پینشن ، الاﺅنسز منجمند اور افسران کا اسٹاف کم ہوگا، اخراجات کٹوتی پلان تیار تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

تنخواہیں ، پینشن ، الاﺅنسز منجمند اور افسران کا اسٹاف کم ہوگا، اخراجات کٹوتی پلان تیار

تنخواہیں ، پینشن ، الاﺅنسز منجمند اور افسران کا اسٹاف کم ہوگا، اخراجات کٹوتی پلان تیار

تنخواہیں ، پینشن ، الاﺅنسز منجمند اور افسران کا اسٹاف کم ہوگا، اخراجات کٹوتی پلان تیار

اسلام آباد: کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی نے ایک تفصیلی روڈ میپ پیش کردیا ہے جس میں 14 کھرب اخراجات کٹوتی کاپلان پیش کیاگیا ہے۔اس پلان کے تحت تنخواہیں، پینشن اور الاﺅنسز منجمد ہونگے ، افسران کا اسٹاف تناسب بھی کم ہوگا ، کم اخراجات کیلئے غیر ہدف شدہ سبسڈیز اور گرانٹس پرنظر ثانی منصوبہ تیار کرلیاگیا ہے پی ایس ڈی پی او ر اے ڈی پیز میں تخفیف کی تجاویز بھی زیر غور ہیں جبکہ نئی اسکیمیں روک دی جائیں گی اور سپلیمنٹری گرانٹس کی اجازت نہیں ہوگی ۔حکومت نے قابل عمل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں پر توجہ مرکوز کرلی ہے اور کفایت شعاری اقدامات کے تحت متعدد تجاویز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے تاہم وفاق اور صوبائی سطح پر عملدرآمد کاٹائم فریم واضح نہیں۔تفصیلات کے مطابق اخراجات کو 14 کھرب روپے تک کم کرنے کی کوشش میں کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی نے ایک تفصیلی روڈ میپ کا تصور کیا ہے جس میں تنخواہوں ، پینشن اور الاﺅنسز کو منجمد کرنے کیساتھ ساتھ افسر تاعملے کے تناسب کو کم کرنا شامل ہے ۔

Exit mobile version