تمام فیصلے بانی چیئرمین تحریک انصاف کے وڑن کی مشاورت سے کیے جاتے ہیںپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام فیصلے بانی چیئرمین کے وڑن پر مشاورت اور اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔ایک بیان میں پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر علی کو پی ٹی آئی کے بانی، کور کمیٹی، کارکنوں اور رہنماو¿ں پر مکمل اعتماد ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض اراکین کی رائے کی بنیاد پر تقسیم کے تاثر کو فروغ دینے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف پوری طرح متحد ہے اور عام انتخابات کی جانب بڑھ رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، ملک کے دیگر حصوں میں امیدواروں کے تعین کا عمل کل شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔
Leave feedback about this