تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے 5 ملزمان گرفتار جرائم Roze News
جرائم

تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

اے این ایف کارروائیاں:245 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 14 افراد گرفتار

اے این ایف کارروائیاں:245 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 14 افراد گرفتار

کراچی:اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں مانسہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، حیدرآباد اور سیالکوٹ میں کی گئیں۔
7 مختلف کارروائیوں میں 11.021 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، پکڑی گئی منشیات میں 7 کلو 900 گرام چرس، 1.184 کلو گرام آئس، 1.5 کلو ہیروئن، 250 گرام افیون، 37 گرام بھنگ کا آئل اور 150 گرام ویڈ شامل ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

Exit mobile version