ترین کا پی ٹی آئی میں دوستوں سے رابطہ ہے ، عون چوہدری پاکستان Roze News
پاکستان

ترین کا پی ٹی آئی میں دوستوں سے رابطہ ہے ، عون چوہدری

ترین کا پی ٹی آئی میں دوستوں سے رابطہ ہے ، عون چوہدری

ترین کا پی ٹی آئی میں دوستوں سے رابطہ ہے ، عون چوہدری

معاون خصوصی عون چوہدری کا کہنا ہے کہ اگلے دو تین دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی ۔عون چوہدری نے بتایا کہ جہانگیر ترین، علیم خان ، اور پرانے دوستوں نے پارٹی کیلئے بہت محنت کی تھی ، لیکن ہمارے نوجوانوں کو غلط راہ پر ڈالا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عامر کیانی عمران خان کا 25 سال سے دوست تھا ، ان سے بھی ہمارا عزت احترام والا رشتہ ہے ۔عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں لوگوں کو منانے کیلئے ان کے گھر بھی جانا پڑا تو جائیں گے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان کے سابق قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین نے لاہور میں سیاسی رابطے شروع کررہے ہیں ۔جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت بیس سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقاتیں کرچکی ہیں امکان ظاہر کیاجارہاہے ۔ کہ جلد ہی پی ٹی آئی کافاروڈ بلاک سامنے آسکتاہے ۔

Exit mobile version