ترک صدر سے ملاقات ان کی شرائط پر نہیں ہوسکتی ، شامی صدر دنیا Roze News
دنیا

ترک صدر سے ملاقات ان کی شرائط پر نہیں ہوسکتی ، شامی صدر

ترک صدر سے ملاقات ان کی شرائط پر نہیں ہوسکتی ، شامی صدر

ترک صدر سے ملاقات ان کی شرائط پر نہیں ہوسکتی ، شامی صدر

شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ان کی شرائط پر نیں ہوسکتی ۔شامی صدر نے کہا کہ ہمارا مقصد ترکی کاشامی سرزمین سے نخلا ہے جبکہ اردوان کا ہدف شام میں ترکیہ کے قبضے کی موجودگی کو قانونی حیثیت دینا ہے ۔بشار الاسد نے کہا کہ اسی لیے یہ ملاقات اردوان کی شرائط پر نہیں ہوسکتی میں اور ترک صدر کیوں ملیں گے ؟ مشروبات پینے کیلئے ؟انہوں نے کہا کہ شامی ریاست پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگانا غیر منطقی ہے ، منشیات کیخلاف جنگ شام کا عرب ریاستوں کیساتھ مشترکہ مفاد ہے ۔

Exit mobile version