ترکی نے غزہ میں اسرائیلی خونر یزی کے باعث احتجاجاً صیہونی وزیراعظم سے رابطے منقطع کرنے کا اعلان کردیا جبکہ اپنا سفیر بھی واپس بلالیا۔ترکی کے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کے اعلان سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ترکی کا دورہ مشکل ثابت ہوگا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے لیے زاتی طورپر نیتن یاہو کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ترکی گذشتہ ماہ اسرائیل اور حماس کی جنگ کے آغاز تک اسرائیل کیساتھ اپنے ٹوٹے ہوئے تعلقات کو بتدریج کررہاتھا تاہم جنگ کے بعد اس نے اسرائیل اور اس کے مغربی حامیوں سمیت خاص طورپر امریکہ کیخلاف اپنا لہجہ سخت کرناشروع کردیا۔