دنیا

ترکیہ زلزلہ، پاکستانی ریسکیو ٹیم زبردست عوامی پذیرائی کیساتھ وطن واپس روانہ

ترکیہ زلزلہ، پاکستانی ریسکیو ٹیم زبردست عوامی پذیرائی کیساتھ وطن واپس روانہ

استنبول: پاکستان کی جانب سے زلزلے کے بعد امدادی اور ریسکیو کاموں کے لیے ترکیہ بھیجی جانے والی ٹیم زبردست عوامی پزیرائی کے ساتھ وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔پاکستانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ترکیہ کے زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقے اڈیامن میں 17 روزہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا، پاکستانی ٹیم میں آرمی کا 33 رکنی دستہ اور ریسکیو 1122 کا 53 رکنی دستہ شامل تھا۔ریسکیو ٹیموں نے مجموعی طور پر 91 مقامات پر امدادی کام کیا جبکہ 39 مقامات پر ریسکیو آپریشن میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحتوں کے جوہر دکھائے۔ شب و روز کاوشوں سے 8 افراد کو زندہ بچالیا گیا جن میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے، اس کے علاوہ 5 دیگر زندہ افراد کی نشاندہی پر دوسری ریسکیو ٹیموں کی امداد سے ان افراد کو بھی بحفاظت زندہ نکالا گیا۔ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دب کر مرنے والے 138 افراد کی لاشیں نکال کر ترکیہ انتظامیہ کے حوالے کیں۔ اُدھر ریسکیو ٹیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر اور استنبول کے ڈپٹی گورنر ازلیم بوزکرٹ گیورک نے شرکت کی اور پاکستانی رضاکاروں کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترکی کے حکام نے پاکستانی ٹیم کو تالیوں کے ساتھ رخصت کیا اور کہا کہ پاکستان امداد اور بحالی کی کوششوں میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔دوسری جانب وطن واپسی پر ترکیہ کے ایئرپورٹ پر پاکستانی ریسکیو ٹیم کو شاندار انداز میں الوداع کیا گیا جہاں ہوائی اڈے پر موجود ترک حکام نے تالیاں بجا کر عملے کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک ترک دوستی زندہ باد کے نعرے بھی فضا میں بلند ہوئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image