ترکیہ اورشام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی پاکستان Roze News
پاکستان

ترکیہ اورشام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی

ترکیہ پھر زلزلے سے لرز اُٹھا؛ ایک جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی

ترکیہ پھر زلزلے سے لرز اُٹھا؛ ایک جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی

انقرہ: ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام نے تباہ کن زلزلے سے ترکیہ میں اب تک 44 ہزار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ شام میں اموات کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد تقریبا 9 ہزار آفٹر شاکس ریکارڈ ہوچکے ہیں۔حکام کا کہنا ہیکہ زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 19 لاکھ افراد مہاجرین کے طورپر کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ترکیہ میں زلزلے سے ایک لاکھ 73 ہزار عمارتیں تباہ ہوئیں ہیں۔

Exit mobile version