سول ایوی ایشن نے تربت ائیرپورٹ پر شیڈول اور نان شیڈول پروازوں کے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ۔سی اے اے کے مطابق تربت ائیرپورٹ پر نان شیڈول فلائٹ کی آمد وروانگی سے متعلق 24 گھنٹے پہلے آگاہ کرنا ہوگا۔تربت ائیرپورٹ پر ہفتہ وار منگل، جمعرات اور ہفتے کے روز شیڈول فلائٹس کا آپریشن ہوگا۔شیڈول فلائٹس کا فضائی آپریشن بتائے گئے وقت کے تحت ہوگا۔ سی اے اے کی جانب سے تربت ائیرپورٹ کیلئے ہفتہ وار تین روز کے دوران مختلف اوقات میں فلائٹ آپریشن کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے ۔سی اے اے نے تربت ائیر پورٹس سے متعلق نوٹم جاری کرکے ائیر لائنز کو آگا کردیا ہے۔
تربت ائیر پورٹ پر پروازوں سے متعلق ہدایت نامہ جاری

تربت ائیر پورٹ پر پروازوں سے متعلق ہدایت نامہ جاری