تحریک انصاف کا9جنوری کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ پاکستان Roze News
پاکستان

تحریک انصاف کا9جنوری کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ

عمران خان او ر پرویز الٰہی کی اہم ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

عمران خان او ر پرویز الٰہی کی اہم ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان تحریک انصاف نے 9جنوری کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی لیڈر نے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔عمران خان کو قانونی ماہرین نے رائے دی کہ اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط کیاجائے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے لئے گورنر کے حکم کی کوئی آئینی حیثیت نہیں،اگر عدالتی فیصلے سے قبلاعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو گورنر کا آرڈر آئینی ہوجائے گا۔پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر مشاورت جاری ہے۔

Exit mobile version