وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کاجائزہ لیا جارہاہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پر پابند ی لگانے کا فیصلہ کیاگیا تو یہ پی ڈی ایم کا مشترکہ فیصلہ ہوگا جس کیلئے پارلیمنٹ سے رجوع کیاجائیگاانہوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناﺅنے مقاصد تھے عمرا ن خان کا ہر حربہ ناکام ہوا ، ان کے گھناﺅنے عزائم تھے جو کسی بھارتی کے ہوسکتے ہیں پاکستان کے نہیں ،خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ریاست کو چیلنج کیا ہے ریاست کی اساس پرحملہ کیاگیا کون سا جرم ہے جو نو مئی کو نہیں ہوا ۔لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے جتنے بھی اقدامات کیے ہیں بھارت میں خوشی منائی گئی بھارت جو پاکستان کیساتھ نہیں کرسکا وہ عمران خان نے کیا۔