سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھتے ہوئے سزا کیخلاف دائر اپیلیں خارج کردیں ۔جسٹس منیب اختر نے فوجی افسران کی سزاﺅں کیخلاف 15 فروری کو محفوظ کیاگیا فیصلہ بڑھ کر سنایا ، سپریم کورٹ نے کرنل ریٹائرڈ آزاد منہاس اور کرنل ریٹائرڈ عنایت اللہ کی سزاﺅں کیخلاف اپیلیں خارج کردیں ۔لاہور ہائیکورٹ سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد درخواست گزاروں نے 2016 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ہائیکورٹ سے قبل فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو دو جبکہ عنایت اللہ کو 4 سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔
بےنظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی ساز ش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار

بےنظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی ساز ش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار