بیٹی چھپانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے جواب طلب کر لیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

بیٹی چھپانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے جواب طلب کر لیا

بھارت تکبر کےساتھ عالمی کرکٹ کو چلانا چاہتا ہے، عمران خان

بھارت تکبر کےساتھ عالمی کرکٹ کو چلانا چاہتا ہے، عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں مبنیہ بیٹی کو چھپانے کے معاملے پر نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی،الیکشن کمیشن آف پاکساتن او وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کرتے ہوئے25جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محمد ساجد نامی شہری کی درخواست پر پری ایڈمشن نوٹسز جاری کیے۔عدالت نے عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کررکھا تھا۔عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کا ذکر نہیں کیا اور معلومات چھپائیں۔عمران خان نے برطانیہ میں رہائش پذیر بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کی گارڈین شپ کیلئے ضروری اقدامات کیے وہ صادق اور امین نہیں رہے لہذا انہیں بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دیا جائے۔

Exit mobile version