قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف حملے پر اکسانے کے الزام میں بیرون ملک بیٹھ کر شہریوں کو تشدد کیلئے بھڑکانیوالو ں کیخلاف اسلام آباد میں دہشتگرد اور غداری کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔تھانہ رمنا میں درج ایف آئی آر میں شاہین صہبانی ، حیدر رضا مہدی ، وجاہت سعید خان اور عادل فاروق احمد کو نامزد کیاگیاہے انسداد دہشتگردی اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ اسلام آباد کے شہر ی محمد اسلم کی درخواست پر درج کیاگیا ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بیرون ملک سے عسکری اداروں کیخلاف لوگوں کو بھڑکا یا ، نامزد تمام ملزمان غیر ملکی ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور پاکستان کے اندر بغاوت اور خانہ جنگی چاہتے ہیں ۔
بیرون ملک مقیم تشدد پر اکسانیوالوں کیخلاف تھانہ مقدمہ درج

بیرون ملک مقیم تشدد پر اکسانیوالوں کیخلاف تھانہ مقدمہ درج