بھارت کو حساس معلومات دینے کے الزام میں نوجوان گرفتار جرائم Roze News
جرائم

بھارت کو حساس معلومات دینے کے الزام میں نوجوان گرفتار

بھارت کو حساس معلومات دینے کے الزام میں نوجوان گرفتار

بھارت کو حساس معلومات دینے کے الزام میں نوجوان گرفتار

مظفرآباد:آزاد کشمیر پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق راولا کوٹ کا نوجوان عبید جہانگیر بلال مسجد کی لوکیشن دشمن ملک کو دینے کے الزام میں پکڑا گیا، تھانہ صدر میں آفیسشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم راولاکوٹ کے علاقے کھائی گلہ سے تعلق رکھتا ہے،بلال مسجد نالہ شوائی کی جی پی ایس لوکیشن واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی ایجنسی کو فراہم کی۔واضح رہے کہ بھارت نے 6 مئی کی رات مظفرآباد کی بلال مسجد پر میزائل فائر کیا تھا، جس سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا تھا، اس واقعہ کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔

 

Exit mobile version