نئی دہلی:بھارت میں طلباء کے ”لب پہ آتی ہے دعا“ پڑھنے پر سکول کے پرنسپل کو معطل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردویش کے شہر بریلی کے سکول میں طلبہ کے اسمبلی میں علامہ اقبال کی نظم”لب پہ آتی ہے دعا“ پڑھنے پر پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق اسمبلی کی ویڈیو میں بچوں کو میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو پڑھنے دیکھ کر ہندو انتہاء پسندوں نے سکول کے پرنسپل کے خلاف رپورٹ درج کروائی۔یہ نظم منظور شدہ نصاب میں شامل نہیں ہے۔ریاست کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہندو انتہاء پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے پرنسپل کو معطل کردیا،پرنسپل کے خلاف انکوائری جاری ہے۔
Leave feedback about this