راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جی سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے تک مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں لی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کے لیے سیٹلائٹس کی پوزیشن بدلنے کے سوال پر جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ پاکستان نے جو آلات استعمال کیے وہ یقیناً ایسے ہی ہیں جیسے بھارت کے پاس ہیں۔ پاکستان نے کچھ ساز و سامان دوسرے ممالک سے خریدا ہے، حقیقی وقت میں پاکستان نے صرف اور صرف اندرونی صلاحیتوں پر انحصار کیا۔
بھارت سے تنازع: پاکستان نے اپنے وسائل پر انحصار کیا، کوئی مدد نہیں لی: جنرل ساحر شمشاد

بھارت سے تنازع: پاکستان نے اپنے وسائل پر انحصار کیا، کوئی مدد نہیں لی: جنرل ساحر شمشاد