اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شکر نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کی کامیاب میزبانی پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بھارت نے اس صدارت کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی مکمل حمایت فراہم کی۔ہم ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں، ہم دنیا کے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، دنیا میں بڑی جنگیں جاری ہے جس کے عالمی سطح پر خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ قرضوں کی وجہ سے ایس جی ڈیز گولز حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے، قرضوں کا بوجھ سنگین مسئلہ ہے۔ کورونا نے دنیا میں ترقی پذیر ممالک کو تباہ کیا، موسمیاتی تبدیلیوں نے معاشی طور پر اثر انداز کیا، ایس سی او کا مقصد ہے کہ وہ باہمی اعتماد کو تقویت دیں، دوستی کو فروغ دیں اور اچھے ہمسایوں کی طرح رہیں،، اگر اعتماد اور تعاون میں کمی ہے تو ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔، ایس سی او کے چارٹر آرٹیکل ون میں ان تمام باتوں کا ذکر ہے، ضروری ہو چکا ہے کہ ہم ایماندارانہ بات چیت کریں