بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کے والد کی ایل پی جی سلنڈر پہنچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ رنکو سنگھ نے گزشتہ سال بھارتی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا اور وہ اب تک 2 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں رنکو سنگھ کے والد کو ریاست اتر پردیش میں ایل پی جی سلنڈر پہنچانے کے لیے گاڑی میں دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں رنکو سنگھ نے بتایا تھا کہ میری کامیابی کے باوجود میرے والد نے کام چھوڑنے سے انکار کردیا۔
بھارتی کرکٹر کے والد کی ایل پی جی سلینڈر ز بیچنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹر کے والد کی ایل پی جی سلینڈر ز بیچنے کی ویڈیو وائرل