بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل ردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق25سالہ وکٹ کیپر بیٹر اپنے گھر وراپس جارہے تھے کہ اس دوران دہلی کے ہائی وے پر اتھر کھنڈ کے قریب حادثے پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کے ماتھے ا ور ٹانگ پر چوٹیں آئیں اور ہسپتال میں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔عینی شاہد کا بتانا ہے کہ کار کو ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔بھارتی پولیس کے مطابق رشبھ پنت خود گاڑی چلا رہے تھے اور آگ لگنے کے بعد انہوں نے شیشے توڑ کر باہر نکل کر جان بچائی اس دوران وہ جھلسنے کے باعث زخمی بھی ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی کمل طورپر تباہ ہوچکی ہے۔
بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں زخمی ہوگئے

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں زخمی ہوگئے