بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

ممبئی: بھارتی اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کر لیا۔ساحل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا کے ہمراہ کچھ نئی خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ تصاویر میں بھارتی اداکار اہلیہ کو باہوں میں تھامے کیمرے کے سامنے پوز دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ویڈیو میں ان کی اہلیہ کو گلاب کے پھولوں سے سجی میز کے پاس بیٹھے خوشگوار موڈ میں پھولوں کو پیار سے چھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ساحل خان نے مزید لکھا کہ اس خوبصورت سفر کے لیے الحمدللہ! اللہ ہمیں معاف فرمائے اور ہماری دعاں کو قبول کرے۔اداکار کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا سا ردِعمل سامنے آیا ہے۔کچھ صارفین ساحل خان کو ان کی اہلیہ کے اسلام قبول کرنے پر مبارکبادیں دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اداکار کو پہلے خود اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

Exit mobile version