بپر جوائے کا خطرہ ، کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل پاکستان Roze News
پاکستان

بپر جوائے کا خطرہ ، کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

بپر جوائے کا خطرہ ، کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

بپر جوائے کا خطرہ ، کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

سمندری طوفان بپر جوائے کے ممکنہ اثرات وخطرے کے پیش نظر کمشنر کراچی کے احکامات پر شہر بھر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں ۔جامعہ اردو میں تمام کلاسیں امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں آج معطل رہیں گے جامعہ کراچی میں آج تدریسی عمل اور امتحانات معطل کردیئے گئے ہیں ۔انٹر میڈیٹ بورڈ کے حکام کے مطابق انٹر میڈیٹ بورڈ کے تحت آج 14 جون اور کل 15 جون کو ہونیوالے پر چے بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں ملتوی کیے گئے ان پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔

Exit mobile version