ڈھاکا: بی سی بی نے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوروسنگھے کو نظم و ضبط کی بنیاد پر 48 گھنٹوں کے لیے معطل کر دیا اور اس کے بعد فوری طور پر برطرف کردیا جائیگا۔بی سی بی کی جانب سے ہتھوروسنگھے کو مذکورہ وقت کے بعد شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا ، فل سمنز ان کی جگہ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور چمپیئنز ٹرافی 2025 تک بطور عبوری کوچ خدمات انجام دیں گے۔ ہتھوروسنگھے کو دو مرتبہ قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، پہلا الزام ایک کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی ہے اور دوسرا الزام یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ چھٹیاں کرتے ہیں یہاں تک کہ معاہدے میں طے شدہ چھٹیوں سے بھی زیادہ چھٹیاں لیتے ہیں۔