بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن،25دہشتگرد ہلاک10گرفتار ہوگئے پاکستان Roze News
پاکستان

بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن،25دہشتگرد ہلاک10گرفتار ہوگئے

lspr

بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن،25دہشتگرد ہلاک10گرفتار ہوگئے

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 25دہشتگرد ہلاک ہوئے،7دہشتگردوں نے ہتھیار پھینکے اور تین کو گرفتار کیا گیا جبکہ 3اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ18دسمبر کو بنوں کینٹ کے اندر وارقع سی ٹی ڈی کمپلیکس میں زیر حراست دہشتگرد ڈیوٹی کانسٹیبل کو قابو کیا اور اسلحہ چھیننے کے بعد دیگر زیر حراست 34ساتھیوں کو آزاد کرایا جس کے بعد تمام دہشتگرد باہر نکلے اور مال خانے سے مزید اسلحہ حاصل کر کے فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 18دسمبر کو کمپاؤنڈ پر قبضے کے فوری بعدایک سی ٹی ڈی کانسٹیبل کو شہید جبکہ دوسرے کو زخمی کیا جو دوران علاج جانبر نہ ہوسکا جبکہ جونیئر کمیشنڈ افسر کو یرغمال بنا کر ریاست سے افغانستان تک محفوظ راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہتھیار نہ پھینکنے پر سیکیورٹی فورسز نے طوفانی ایکشن کیا جس کے نتیجے میں 25دہشتگرد ہلاک جبکہ مجموعی طورپر10گرفتار ہوگئے۔

Exit mobile version