تازہ ترین

بلیو اکانومی وقت کی ضرورت، معیشت کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں: اسحاق ڈار

بلیو اکانومی وقت کی ضرورت، معیشت کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد،اسلام آباد میں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی وقت کی ضرورت ہے، ملکی معیشت کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میری ٹائم افیئرز سے متعلق سب کے مفاد مشترک ہیں، حکومت ماہی گیری کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ماہی گیری کے لیے بیچ اور خوراک کا درست طریقہ کار کے تحت انتظام ضروری ہے۔دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد بہت ضروری تھا، پاکستان کی بلیو اکانومی ملکی ترقی کے لیے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرسکتی ہے، بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image