اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلو چ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کے کیس میں آئندہ سماعت پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس کی سمات ہوئی عدالت نے کہا کہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق 55 لاپتہ بلوچ طلباءپیش کریں ورنہ نگراں وزیراعظم پیش ہوں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ طلباءکی عدم بازیابی پر 29 نومبر کو نگراں وزیراعظم کو طلب کرلیا۔عدالت نے کہا کہ وزیر دفاع ،وزیر داخلہ ، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ بھی پیش ہوں ۔
Leave feedback about this