بلوچستان ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم دیدیا۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس سردار احمد حلیمی نے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک طرف بلوچستان مالی بحران کا شکار ہے تو دوسری طرف بھرتیاں ہورہی ہیں ۔عدالت نے کہا کہ محکمہ تعلیم کوگورننس کے سنگین بحرانوں کا سامنا ہے ، بجٹ کا 75 فیصد سے زائد صرف تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہورہاہے ۔عدالت نے ریمارکس دکیے کہ صوبے میں 3500 سے زائد اسکول غیر فعال ہیں ، محکمہ تعلیم غیر فعال اسکولوں کو فعال کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے ۔
Leave feedback about this