تربت:تربت میں مدرسے میں پھینکا گیا دستی بم پھٹنے سے 4 بچے زخمی ہوگئے۔واقع تربت کے علاقے ملک آباد میں قائم مدرسے میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے گئے جو وضو خانے کے قریب گر کر پھٹ گیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔