کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دلیر اے ٹی ایس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، خدمت ہر فیلڈ میں رہنے والے لوگ کر رہے ہیں لیکن ملک کیلئے خون بہانا عظیم لوگوں کا کام ہے۔ ہمارا دشمن بزدل بھی ہے اور چالاق بھی ہے، دشمنوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی را فنڈنگ کرتی ہے، را دشمنوں کو معصوم لوگوں کے قتل وغارت میں لگاتی ہے، اس جنگ کا آخر کچھ بھی نہیں، آپ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتے، افواج اور جوان مل کر آپ کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملائیں گے۔
دشمن کی خواہش تھی ہمارا ٹریننگ سکول بند ہو جائے لیکن چل رہا ہے، آج پاکستان کے سکول آباد ہیں، دشمن نے پارکوں اور ہسپتالوں پر حملہ کیا، آپ کا خیال تھا ہمارے پارک اور ہسپتال ویران ہوں گے، ہمارے سکیورٹی ادارے آپ کے ارادے خاک میں ملا دیں گے۔ غازیوں نے ہمت اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے، یہ ریاست تاقیامت کیلئے بنی ہے کوئی ایک انچ کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، آپ نے شاہراہوں اور اداروں کی حفاظت کرنی ہے، دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کرنا ہے۔
