اسلام آباد:بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔سینیٹر قاسم رونجھو نے سیکرٹری سینیٹ کو استعفی جمع کرا دیا۔قاسم رونجھو سینیٹ میںبلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں، سردار اختر مینگل نے دونوں سینیٹرز سے استعفی طلب کیا تھا۔بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے آئینی ترمیم کے حق میں فلور کراس کیا تھا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو مستعفی

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو مستعفی