کوئٹہ:چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر نے دورہ خضدار کے موقع پر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے بہترین آپریشنل تیاری پرزور دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور پر امن اور محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بلوچستان پہنچے پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے پرتپاک استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے بہترین آپریشنل تیاری پر زور دیا۔

Leave feedback about this