اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں بارشوں کے بعد آنیوالے سیلاب کے باعث 10 افرادجاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں دس افراد جاں بحق ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں خضدار میں دس، قلات میں نو، کوئٹہ میں، تین،دالبندین میں پانچ، بارکھان میں چار،پنجگور اور پشین میں تین تین اور ژوب میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں دادو، میہڑ چوہی، خیبرپور ناتھن شاہ اور پڈعیدن میں بھی بارش ہوئی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سند ھ، جنوبی، پنجاب بلوچستان خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوسکتے ہیں
بلوچستان میں بارش، سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے

بلوچستان میں بارش، سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے