راولپنڈی بلوچستان کے علاقے سنگوان ضلع کچ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں نے پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا جس دوران دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فوجی جوانوں نے دستیاب ہتھیاروں کیساتھ بہادری سے جواب دیا اور دہشتگردوں کو کامیابی سے پسپا کیا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں فوری طورپر کلیئر نس آپریشن شروع کردیا ہے ، اور دہشتگر دوں کو فرا رہونے سے روکنے کیلئے ایرانی حکام کیساتھ رابطے کیے جارہے ہیں