لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے اگر بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں باربار 9 مئی جیسا سانحہ ہو گا۔ ایک طرف آپ معافی نامہ دیتے ہیں دوسری طرف یہ باہر نکل کر غلط زبان استعمال کررہے ہیں، ان کا وہی جذبہ ہے، یہ 9مئی دوبارہ دہرانے کیلئے تیار ہیں، ان کو تو معافی نہیں ملنی چاہیے۔
سوال یہ ہے کیا ان کو کسی رعایت کا مستحق ہونا چاہیے؟ کے پی کے وزیراعلی ہاس میں فسادیوں کے اعزاز میں تقریب ہوتی ہے، ان فسادیوں کو وہاں ہلہ شیری اور شاباش دی جاتی ہے، ان کو کہا جاتا ہے ویری گڈ بڑا کارنامہ سرانجام دیکر آئے ہو۔جو گڑگڑا کر معافیاں مانگ کر باہر آئے ہیں ان کو دوبارہ ملک میں آگ لگانے کا کہا جارہا ہے، ان کے تاثرات ملک میں دوبارہ آگ لگانے کیلئے نظر آرہے ہیں، ایسے لوگوں کو معافی نہیں ملنی چاہیے، آنے والے دنوں میں کسی کا ریلیف بنتا تھا تولگتا ہے ان کے دروازے بند کیے جارہے ہیں۔
پی ٹی آئی والے جھوٹ بہت بولتے ہیں، پی ٹی آئی والے آسانی سے کہہ دیں گے کہ کوا سفید ہوتا ہے، الزام لگا کر مظلوم بنتے ہیں،پھر ہیرو بن کر سوشل میڈیا پر مشہور ہوتے ہیں، ان کی باتوں کو اتنا سیریس نہیں لینا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی جیل میں بھنے ہوئے دیسی مرغے ،ڈرائی فروٹ کھاتے ہیں، عمران خان کی خدمت میں پیش کرنے کیلئے کیا رہ گیا ہے، انہوں نے ہر چیز میں سیاست کرنی ہے، ان کا کوئی معاملہ جیل ریفارم کا نہیں، خیبرپختونخوا میں جیلیں ٹوٹتی ہیں،وہاں کسی کی نظر نہیں جاتی۔
بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو 9مئی بار بار ہوگا: عظمی بخاری

بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو 9مئی بار بار ہوگا: عظمی بخاری