اسلام آباد: بلاول نے آزادکشمیر کے نومنتخب وزیراعظم کومبارکباد دی ہے ، چوہدری انوارالحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہوئے انہیں 52 کے ایوان میں 48 ووٹ ملے جو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا سب بڑا مینڈیٹ ہے ۔یہاں یہ با ت قابل ذکر ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کاہنگامی اجلاس جمعرات کی رات ہوا جس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 15 منٹ دیئے گئے ۔کاغذات نامزدگی جمع کرنے کیلئے جمعرات کی رات 12 بجکر چالیس منٹ سے بارہ بجکر 55 منٹ کا وقت دیاگیا ۔سیکرٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے