راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول نیو یارک سے غیبر ملکی خواہشات پر عمل کا عندیہ دے رہے ہیں۔ٹویٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے وزیر خارجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کا نیو یارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا۔بلاول غیر ملکی خواہشوں پر عملدرآمدکا عندیہ دے رہے ہیں۔پنجاب غیر یقینی سیاسی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران گہرا ہوگیا ہے۔اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت کی تبدیلی ملک اور عوام کے گلے پڑ گئی ہے۔انٹرنیشنل ایجنڈا سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔آئینی بحران ملک کی جمہوریت کیئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک معیشت کی تباہی سے ٹوٹتے ہیں،سرحدوں پر حملے سے نہیں۔حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،موت کے کنوں کی سرکس لگی ہے،گورنر پنجاب ازخود ڈی نوٹیفکیشن کا فیصلہ آسانی سے نہیں کرسکتا۔
Leave feedback about this