پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے دروازے پر وکیل لطیف کھوسہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کو گرمجوشی سے گلے لگایا۔لطیف کھوسہ کو دیکھ کر بلاول ہنس پڑے اور کہا کہ دیکھو میں نے کس کو دیکھا۔پی ٹی آئی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ بھی بلاول بھٹو کو دیکھ کر مسکراتے رہے۔واضح رہے کہ 17 دسمبر 2023 کو پیپلز پارٹی کے سابق رہنما لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔