راولپنڈی ،پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے اہلیہ بشری بی بی کی سیاست میں انٹری سے متعلق خبروں پر ردعمل دیا ہے، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا عمران خان نے کہا نیب کے بیان کے بعد چیئرمین نیب اور تفتیشی افسراستعفیٰ دیں۔بانی پی ٹی آئی کا جھوٹے مقدمہ میں ٹرائل کیا گیا، ہم ریفرنس کو ریمانڈ بیک کرنے کو نہیں مانیں گے، کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے لیکن ملک میں جمہوریت موجود ہی نہیں ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملانے کے لیے سیاسی کمیٹی کی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔
فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بشری بی بی کی سیاست میں انٹری سے متعلق سوال پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشری بی بی سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں اور نہ حصہ لیں گی، بشری بی بی نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پارٹی رہنماں تک پہنچانا تھا، بشری بی بی کے ذریعے پارٹی رہنماں تک پیغام رسانی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قائدین سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، جب ایسے حالات پیدا کیے جائیں گے تو پیغام کسی نہ کسی کے ذریعے تو بھیجا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
تازہ ترین
بشری بی بی کی سیاست میں انٹری ، عمران خان کا بیان سامنے آگیا
- by web_desk
- نومبر 15, 2024
- 0 Comments
- 54 Views
- 7 دن ago
Leave feedback about this