اسکاٹ لینڈ کی گرفتار سابق فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن کو رہا کردیا گیا نکولا اسٹرجن پر کوئی چارج نہیں لگایا گیا ، انہیں گذشتہ روز پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیاگیا تھا۔اسکاٹش نیشنل پارٹی کے فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے 52 سالہ نکولا اسٹرجن کو حراست میں لیا گیا تھا۔ایڈنبرا سے سکاٹ لینڈ پولیس کے مطابق سابق فرسٹ منسٹر سے فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کی گئی ۔نکولا اسٹرجن کے شوہر پیٹرموریل کو بھی اپریل میں پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا تھا۔ایس این پی کی سابق سربراہ نکولا اسٹرجن رواں سال پارٹی صدارت سے مستعفی ہوگئی تھیں۔
برطانیہ ، نکولا اسٹرجن کو رہا کردیاگیا

برطانیہ ، نکولا اسٹرجن کو رہا کردیاگیا