پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنررکشے میں بیٹھ کر انگلینڈ اور پاکستان کا پہلا ٹیسٹ میچ د یکھنے پہنچ گئے۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سٹیڈیم روانگی سے قبل اردو میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کیلئے بھی جوش وجذبہ ہے۔انہوں نے جنون بینڈ کے گانے کا مصرع”ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار بھی دہرایا۔برطانوی ہائی کمشنر نے رکشتہ ڈرائیور کو پھوٹھوہاری زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”راجہ جی پنڈں ی جلسا ں تے میچ تکساں“برطانوی ہائی کمشنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔